گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن میں ہیلتھ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کنگن تسمینہ عادل نے اپنے بجٹ سے پانچ پرائمری ہیلتھ سینٹرز میں آکسیجن کنسنٹریٹر تقسیم کیا۔ oxygen concentrators in five primary health centers in Kangan
انہوں نے گاندربل کے کنگن علاقے کے چیروان، اکھال، نیلا نجوان، تنگچتر اور ہایان سمیت پانچ پرائمری ہیلتھ سینٹرز میں اپنے بجٹ سے آکسیجن کنسنٹریٹر تقسیم کیا۔
ڈی ڈی سی کنگن تسمینہ عادل نے کہا کہ 'یہ قدم COVID-19 کی تیسری لہر کے خلاف لڑائی کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔' DDC Kangan Tasmina Adil on Covid