کشمیر صوبے میں حالیہ دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائخ میں طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ Outstanding Performance of Kashmiri Studentsکیا۔کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور صرف آن لائن کلاسز کی دستیابی کے بیچ نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی۔
بورڈ آف اسکول ایجوکیش کے اعداد شمار کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 72684 طلبہ نے شرکت کی۔جن میں سے 57007 طلبہ کامیاب ہوئے۔کامیابی کی مجموعی شرح 78.43 فیصد JKBOSE Declared 10TH Class Results رہی۔
دسویں کے نتائج میں میں 19 طلبہ نے 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا،جبکہ 24 طلبہ نے 500 میں سے 499 نمبرات حاصل Position Holders in 10TH Class Exam کیے۔
بارہویں جماعت میں کل 72180 طلبہ نے سالانہ امتحان میں شرکت کی،جن میں سے 54075 طلبہ کامیابی سے سرفراز ہوئے۔کامیابی کی مجموعی شرح 75 فیصد رہی، جبکہ اس امتحان میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی کارکردگی نمایاںPosition Holders in 12TH Class Exam رہی۔
سائنس اسٹریم میں عروسہ پرویز نے پہلی پوزیشن حاصل کی،کامرس میں تانبدہ جان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، آرٹس میں ادیبہ مزمل نے جبکہ شیلا نبی ہوم سائنس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
اس بار بارہویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بیشتر سرکاری اسکولوں کی کارکردگی بھی حوصلہ افزا رہی،تاہم چند ایسے سرکاری اسکول بھی ہیں جن کا رزلٹ صفر کے برابر سامنے آیا ۔ اس سال سرکاری اسکولوں میں دسویں کی کامیاب شرح فیصد گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہی۔