اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہمارا مسئلہ دہلی سے حل ہوگا: الطاف بخاری

الطاف بخاری نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کا نمائندہ ہونے کے ناطے ہمارا یقین ہے کہ ہمارے معاملات نئی دہلی سے ہی حل ہوں گے۔ نہ کہ ہمارے مسائل اسلام آباد، واشنگٹن یا لندن کے ذریعے حل ہوں گے۔'

ہمارا مسئلہ دہلی سے حل ہوگا: الطاف بخاری
ہمارا مسئلہ دہلی سے حل ہوگا: الطاف بخاری

By

Published : Jun 24, 2021, 1:58 PM IST

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے بدھ کے روز سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے حالیہ ریمارکس سے کنارہ کشی اختیار کی ہے جس میں محبوبہ مفتی نے پاکستان کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت میں شامل کرنے کی بات کہی تھی۔

ہمارا مسئلہ دہلی سے حل ہوگا: الطاف بخاری

بخاری نے کہا کہ "جموں و کشمیر کا نمائندہ ہونے کے ناطے ہمارا یقین ہے کہ ہمارے معاملات نئی دہلی سے ہی حل ہوں گے۔ نہ کہ ہمارے مسائل اسلام آباد، واشنگٹن یا لندن کے ذریعے حل ہوں گے۔''

جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات سے قبل بخاری کے یہ بیانات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے اہم واقعات پر ایک نظر

اپنی پارٹی کے سربراہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہونے والی آل پارٹی میٹنگ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ 'میں اسے ایک مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ وزیر اعظم نے 14 مارچ 2020 کو ایک عمل شروع کیا تھا جب اپنی پارٹی کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی تھی اور اب انہوں نے آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ خوش آئند اقدام ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details