مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے ٹاؤن ہال میں آج بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ایک تقریب BJP Organizes Workers' Conventionکا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام میں پارٹی کے ترجمان ائطاف ٹھاکر، ضلع صدر سجاد رینہ سمیت دیگر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔
مذکورہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے کہا کہ پارٹی کے منشور کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔تاکہ خطہ میں بی جے پی مزید مستحکم ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو جموں کشمیر کو تعمیر و ترقی کے راہ پر لے جا سکتی ہے ۔