آرفن ان نیڈ آرگنائزیشن نے عمر آباد ایچ ایم ٹی سرینگر میں وادی کشمیر کے بیواؤں، یتیموں اور غریبوں میں بستر اور دیگر اشیاء تقسیم کیے۔ آرفن ان نیڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ آفس میں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف اضلاع سے کافی تعداد میں غریبوں نے شرکت کرکے بستر حاصل کیے۔
تقریب میں عہدے داروں نے کہا کہ یہاں غریبوں میں ہر طرح کی امداد کی جارہی ہے۔ بیواؤں نے آرفن ان نیڈ آرگنائزیشن کی جانب سے ان کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان افراد نے کہا کہ انہیں اس وقت یہ امداد حاصل ہوئی ہے جب وادی میں سردیاں آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم سے انہیں وقتاَ فوقتاً امداد حاصل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: اینٹ کے بھٹوں کے خلاف انہدامی کارروائی
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر کاروبار متاثر ہوئے ایسے میں غریب عوام جو پہلے سے ہی کافی سختی جھیل رہے تھے وہ بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں ایسے میں ان افراد کو مل رہی امداد سے انہیں کافی راحت حاصل ہوگی۔