اردو

urdu

ETV Bharat / city

DHSK on Covid Situation in J&K: ضلع ہستپالوں میں معمول کے مطابق او پی ڈی سروس بحال رہیں گی - Covid Third Wave

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر Director Health Services Kashmir سے منسلک تمام ضلع اور سب ضلع ہستپالوں میں فی الحال معمول کی طرح ہی او پی ڈی خدمات بحال رہیں OPD Service in District Hospitals گی۔ جبکہ مختلف قسم کی سرجریز بھی معمول کے مطابق ہی انجام دی جائیں گی۔

opd-service-will-be-as-usual-in-district-hospitals-in-kashmir-says-dhsk
ضلع ہستپالوں میں معمول کے مطابق او پی ڈی سروس بحال رہیں گی

By

Published : Jan 15, 2022, 5:48 PM IST

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے منسلک تمام ضلع اور سب ضلع ہستپالوں میں فی الحال معمول کی طرح ہی او پی ڈی خدمات بحال رہیں گی۔ جب کہ مختلف قسم کی سرجریز بھی معمول کے مطابق ہی انجام دی جائے Surgery as usual in District Hospitals گی۔

ان باتوں کا اظہار ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیرDirector Health Services Kashmir نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ضلع ہستپالوں میں معمول کے مطابق او پی ڈی سروس بحال رہیں گی
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وادی کے دیگر ٹرشری کئیر ہسپتالوں میں تمام طرح کی او پی ڈیز اور جراحی کے عمل کو بند کر دیا گیا ہے،لیکن صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری کی ہدایت پر تمام اضلاع کے ہستپالوں میں معمول کے مطابق ہی او پی ڈیز فی الحال جاری رکھنے کا فیصلہ OPD service as usual in District Hospitals کیا گیا۔ البتہ ضلع اور سب ضلع ہستپالوں میں داخلے سے قبل بیماروں اور تیمارداروں کے لیے آر اے ٹی لازمی قرار RAT Test Mandatory For Patients دیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائدے پرویز الدین کے پوچھے گئے سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا کورونا وائرس کی تیسری لہرCovid Third Wave کا مقابلہ کرنے کے لیے ہیلتھ سروسز کشمیر نے اپنے ضلع ہسپتالوں میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے،جہاں طبی اور نیم طبی عملے کو کووڈ کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے وہیں ہسپتالوں میں بنا خلل آکسیجن کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آکسیجن، بستروں کی دستیابی اور ادویات کی سہولیات کو بھی میسر رکھا گیا ہے تاکہ کورونا بیماروں کو کسی بھی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


یہ بھی پڑھیں:Spike in Covid Cases In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کی لہر نے شدت اختیار کر لی



میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ گزشتہ دنوں جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں جس طرح سے کورونا کے مثبت معامالات سامنے آرہے ہیں وہ یا تو معمولی علامت کے یا بغیر علامت کے ہوتے ہیں ایسے میں مریضوں کو گھریلو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔


مزید پڑھیں:Several Doctors Affected By Corona In Srinaga :جی ایم سی سرینگر سے منسلک اسپتالوں میں متعدد ڈاکٹرز کورونا سے متاثر


انہوں نے گھریلو قرنطینہ کے قوائد و ضوابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو قرنطینہ کے دوران اگر کسی کورونا مریض کو سانس لینے میں کوئی دقت یا دیگر قسم کو کوئی پیچیدگی شکایت محسوس ہوگی تو اس صورت میں مریض کو فوری طور ہسپتال کا رخ کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details