جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ترکوواگام علاقے میں سکیورٹی فوسز اورعسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم ہونے کی اطلاع ہے۔ شوپیان ضلع میں سیکوریٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ جاری انکاؤنٹر میں ایک مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگیا، جبکہ تصادم اختتام پذیر ہوگیا۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد شوپیاں کے ترکہ وانگام علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اورپیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جونہی ایک رہائشی مکان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی اسی دوران مکان کے اندر موجود عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس وجہ سے ایک فوجی اہلکار کو چونٹیں آئی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں رہائشی مکان کے اندرموجود ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے آپریشن کو صبح تک کےلیے روکے روک دیا گیا تاہم صبح ہونے کے ساتھ ہی تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس میں ایک مقامی عسکریت پسند کی نعش برآمد کی گئی۔