بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے ڈی سی دفتر بڈگام میں کسانوں کو آبپاشی پمپ چلانے کے لیے شمسی توانائی کے استعمال سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ Workshop organized by Department of Science and Technology at Budgam
Workshop in Budgam بڈگام میں محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یک روزہ ورکشاپ - محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام
ایڈیشنل جے اینڈ کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر احمد شاہ نے کسانوں کی ترقی کے لیے مذکورہ محکمہ کے رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بڈگام کے کسانوں کو روایتی کھیتی باڑی سے منافع کمانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Workshop organized by Department of Science and Technology at Budgam
اس پروگرام کے دوران کسانوں کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت MNRE (GOI) کی طرف سے PM-KUSUM سکیم سے متعلق مختلف پہلؤں سے آگاہ کیا گیا۔ ضلع بڈگام کے کسم (کے یو ایس یو ایم) اسکیم میں زراعت، باغبانی اور پھولوں کے لیے 500 سلاٹ دستیاب ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ متعلقہ وزارت اس پمپ کی قیمت کا 50% فیصد پر سبسڈی فراہم کرتی ہے اور 30% لاگت کی رقم حکومت یو ٹی جموں و کشمیر فراہم کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے کسانوں کو پمپ کی صرف 20% فیصدی لاگت برداشت کرنی پڑتی ہے۔
ڈاکٹر ناصر احمد شاہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جے اینڈ کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کونسل نے کسانوں کی ترقی کے لیے مذکورہ محکمہ کے رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بڈگام کے کسانوں کو روایتی کھیتی باڑی سے منافع کمانے کے لیے مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر بڈگام سے درخواست کی کہ وہ ضلع میں خوشبودار اور دواؤں کی کاشت کے لیے (50-100) کنال زمین فراہم کریںڈتاکہ پودے لگائے جائیں،ان پودوں میں لیوینڈر، گلاب، سالویہ وغیرہ جو ضلع میں صنعتی ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے کاشت کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سائنسی مزاج پیدا کرنے کے لیے ضلع بڈگام میں ضلعی سطح کے سائنس مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔
ڈی سی نے کہا کہ کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:DC Budgam Chairs Inter Departmental Meet بڈگام میں محکمہ جات سے آپسی تال میل برقرار رکھنے پر زور
یہ پروگرام سوربھ بھگت کمشنر سیکرٹری ٹو گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر پی آر دھر، سی ای او (جے اے کے ای ڈی اے) اور سینئر ٹیکنیکل آفیسر رابعہ نور (جے اے کے ای ڈی اے) کشمیر کے علاوہ ایجینسی کے دوسرے آفیسان نے بھی شرکت کی۔