شوپیان:ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ شوپیان کی جانب سے آج ہائر سکینڈری اسکول نارہ پورہ زون کیگام میں این سی ایف National Curriculum Framework اور قومی تعلیمی پالیسی National Education Policy 2020 پر عمل درآمد کے لیے زونل سطح کے یک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمینار کا باقاعدہ آغاز پرنسپل ہائرسکنڈری اسکول کیلر اور انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر کیگام شیخ محمد افضل نے کیا۔
پرنسپل نے اپنے مخصوص انداز میں این سی ایف اور نئی تعلیمی پالیسی NEP 2020 کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان نے اپنے فکر انگیز خیالات پیش کرتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی کے مختلف مثبت پہلو سامعین کے سامنے رکھے۔
سمینار میں انچارج پرنسپل ڈایٹ شوپیان پرویز سجاد نے نئی تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے عصر حاضر کی اہم ضرورت قرار دیا۔