اردو

urdu

ETV Bharat / city

Free Eye Checkup & Blood Donation Camp: پلوامہ میں مفت آنکھوں کا چیک اپ اور خون عطیہ کا کیمپ - شارپ آئی سائٹ اور کشمیر سوسائٹی انٹرنیشل

پلوامہ ڈلی پورہ میں جماعت الاعتقاد انٹرنیشنل اور صوفی کلچر فورم jamaat ul aitqad International and Sufi Culture Forum کی جانب سے عوام کے لئے خون کے عطیہ کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے ایک مفت طبی کیمپ Free Eye Checkup & Blood Donation Camp منعقد کیا گیا۔

ایک روزہ مفت آنکھوں کا چیک اپ اور خون عطیہ کا کیمپ۔
ایک روزہ مفت آنکھوں کا چیک اپ اور خون عطیہ کا کیمپ۔

By

Published : Apr 2, 2022, 6:48 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ڈلی پورہ میں جماعت الاعتقاد انٹرنیشنل اور فقیر عبدالکریم میر نے صوفی کلچر فورم jamaat ul aitqad International and Sufi Culture Forum کی جانب سے عوام کے لئے ایک مفت طبی نگہداشت آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ساتھ ہی خون کے عطیہ کے لیے ایک دن کا کیمپ منقعد کیا، اس موقع پر فاروق رنزو شاہ نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

one day free Eye check up & blood donation camp

یہ پروگرام شارپ آئی سائٹ اور کشمیر سوسائٹی انٹرنیشل Sharp Eye Site and Kashmir Society International کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ شارپ آئی سائٹ کے ڈاکٹرز نے اس موقع پر مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مشورے سے نوازا۔ اس کیمپ میں ضلع پلوامہ میں آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا درجنوں افراد کا مفت علاج کیا گیا ساتھ ہی ساتھ متعدد افراد نے اس موقع پر خون کا عطیہ بھی کیا۔
کیمپ کے منتظم ظفر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد ہے کہ وادی کشمیر میں آنکھوں کی بیماری بہت زیادہ بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ بیماری موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے اس لیے جماعت الاعتقاد نے مناسب سمجھا کہ ہم سارے گاؤں میں خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں ایسے کیمپ کا انعقاد کرتے رہے گے۔
اس موقع پر فاروق شاہ نے کشمیر فائلز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں مسلمانوں نے پنڈتوں کے ساتھ کبھی کچھ غلط یا بُرا نہیں کیا ہے اور آپ اس بات کو عملی طور پر اس کیمپ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کیوں کہ اس کیمپ میں کسی طرح کی مذہبی بندش نہیں ہے۔

یہ بھی پڈھیں:Parent Teacher Meet Held at Government Central High School Pulwama: پلوامہ کے گورنمنٹ سینٹرل ہائی اسکول میں اہم میٹنگ

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details