اردو

urdu

ETV Bharat / city

Peoples Conference On Delimitation Commission Meeting: نیشنل کانفرنس اب کس جواز سے حد بندی میٹنگ میں شرکت کرنے جارہی ہے - حد بندی کمیشن پیپلز کانفرنس کا ردعمل

جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے رہنما عبدالغنی وکیل JKPC Abdul Ghani Wakil نے کہا کہ مئی میں حد بندی کمیشن کی میٹنگ سے دور رہنے والی نیشنل کانفرنس نے آج کس حق سے حد بندی کمیشن کی میٹنگ Delimitation Commission meetingمیں شرکت کرنے کے حامی برلی ہے۔

on-what-ground-national-conference-is-participating-delimitation-meeting
این سی اب کس جواز سے حد بندی میٹنگ میں شرکت کرنے جارہی ہے

By

Published : Dec 18, 2021, 11:08 PM IST

جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے کہا کہ مئی میں حد بندی کمیشن کی میٹنگ سے دور رہنے والی نیشنل کانفرنس نے آج کس حق سے حد بندی کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے حامی برلی NC Participate in Delimitation Commission meeting ہے۔ جب اس وقت ایم سی کے لیے تنظیم نو قانون کے حدبندی کا عمل میں ہی لانا غیر قانونی اور غیر آئینی تھا تو اب ان کے لیے یہ حد بندی کی یہ میٹنگ کس طرح آئینی بن رہی ہے۔

ان باتوں کا اظہار پیپلز کانفرنس کے سنئیر رہنما عبدالغنی وکیل نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

این سی اب کس جواز سے حد بندی میٹنگ میں شرکت کرنے جارہی ہے
انہوں کہا کہ یہ سارا کھیل نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ آپسی سمجھ بوجھ سے انجام دے رہی ہے، کیونکہ نیشنل کانفنرس اور بی جے پی کا کافی دیر سے آپسی مراسم رہے ہیں۔عبدالغنی وکیل نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ رواں برس مئی کے مہینے میں حد بندی کمیشن کی میٹنگ میں دور رہنے والی این سی کے ارکاکن ممبران نے حدبندی کے پورے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا اب کس قانونی جواز سے میٹنگ میں شرکت کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی لوگوں کو دھوکہ دے رہی جو کہ پہلے ہی دیتی آرہی ہے جبکہ دفعہ 370کی منسوخی Revocation of Article 370سے دو روز قبل ہی ڈاکٹر فاروق عبدللہ اور عمر عبدللہ دہلی میں تھے اور انہیں پوری علمیت تھی کہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہ جموں وکشمیر کی روایتی پارٹی دہلہ کے اشاروں پر کام کر رہی ہیں جو کہ آج بھی صاف واضح ہو گیا۔

مزید پرھیں:NC MPs to Attend Delimitation Meeting: نیشنل کانفرنس حدبندی پینل کی میٹنگ میں شرکت کرے گی


وہیں پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں سوالیہ انداز کہا کہ حدی بندی کمیشن کو غیر قانونی کہنے والی پارٹی رواں ماہ کی 20 تاریخ کو کس جواز سے اب شرکت کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس صاف کریں کہ اب کس چیز نے انہیں مجبور کیا جو یہ اب بندی کمیشن کی میٹنگ میں شریک ہونے جارہے ہیں۔

ہم آپ کو بتادیں جموں و کشمیر کے نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ نے 20 دسمبر کو دارالحکومت دہلی میں طے شدہ حد بندی کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ NC MPs to Attend Delimitation Meeting کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details