آزادی کے 75 سال کی یاد میں، جموں و کشمیر کی انتظامیہ معیشت کو فروغ دینے اور سیاحت کے فروغ میں مقامی لوگوں کی کے ساتھ مل کر ہوم اسٹے متعارف کروا رہی ہے۔ معروف ٹریول ٹیک پلیٹ فارم اویو انڈیا کے سی ای او انکت گپتا اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے درمیان سری نگر کے راج بھون میں ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا۔Tourism Flip in Kashmir with OYO
گپتا نے گورنر کو ہوٹلز اور ہوم اسٹے کے پروجیکٹ کراؤن آف انکریڈیبل انڈیا کے تحت جموں و کشمیر میں دیہی روزگار پیدا کرنے کے لیے 200 ہوم اسٹے بنانے کی سمت میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
سی ای او نے لیفٹیننٹ گورنر کو اس پروگرام کے بارے میں بھی بتایا کہ اس کا مقصد جموں و کشمیر بھر میں ہوم اسٹے کے مالکان کو مہمانوں کے ساتھ رویہ اور ان کی خاطر داری کے طریقوں کی تربیت دینے اور اثاثوں کو موثر طریقے سے چلاکر آمدن کے ذرائع میں اضافےنیز سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ہوم اسٹے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ بتایا گیا کہ 75 ہوم اسٹے 15 اگست سے قبل افتتاح کے لیے تیار ہیں، جو آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کی تقریب کے ساتھ شروع کئے جائیں گے۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے معیاری رہائش اور دیگر سہولیات تیار کرنے کی خاطر گروپ کی کاوشوں کی تعریف کی تاکہ کشمیر آنے والے سیاح یہاں کی بہترین ثقافت کا لطف اٹھا سکیں۔ حکومت نے مشن یوتھ کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 500 نوجوانوں کو 50,000 روپے کی فی کس مالی معاونت کے ذریعے ہوم اسٹے کے قیام کے لیے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہوم اسٹے کے آنے سے دیہی سیاحت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga Campaign: کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم رضاکارانہ ہے یا نہیں؟