عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر گذشتہ 30 برسوں سے عسکریت پسندی کا مقابلہ کرتے آرہے ہیںلیکن کبھی قومی شاہراہ کو بند کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاست میں نریندر مودی کی حکومت نے ریاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے جس کی وجہ سےگزشتہ 30 برس میں سب سے بدتر حالت پر پہنچ گئیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ ہم نے اتنے الیکشن لڑے، اسمبلی پر خود کش حملے کیا گیا لیکن کبھی قومی شاہراہ کو بند نہیں کیا گیا۔