مرکزی سرکار اور جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ نے اگرچہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔وہیں تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی قسم کے آف لائن کلاسز نہیں چلائے۔اس حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
پلوامہ:انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود تعلیمی اداروں میں آف لائن کلاسز جاری - پلوامہ میں تعلیمی اداروں میں آف لائن کلاسز جاری
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کئی تعلیمی ادارے انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود آٖف لائن کلاسز چلا رہے ہیں۔
انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود تعلیمی اداروں میں آف لائن کلاسز جاری
تاہم ضلع پلوامہ میں مدد پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج بھی اپنا کام کاج جاری رکھے ہوئے ہیں، ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اج بھی آف لائن کلاسز جاری ہے۔ یہ تعلیمی ادارے چلانے والے افراد سرکار کے حکم نامے کی دھجیاں اڑا تو رہے ہی ہیں ، ساتھ میں ان تعلیمی اداروں کو چلانے والوں نے بچوں کو گھریلو کپڑوں میں اسکول آنے کے لیے کہاہے تاکہ کسی کو بھی شک نہ ہو۔ یہ بچے آج بھی آف لائن کلاسز جاری رکھے ہوئے ہیں۔