اردو

urdu

ETV Bharat / city

Northern Army Commander In LOC: شمالی فوج کے کمانڈر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا

شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے آج کشمیر کے تین روزہ دورہ کے آخری روز ایل او سی کے فارورڈ پوسٹس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران موصوف نے لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں سمیت مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔Northern Army Commander In LOC

By

Published : Apr 12, 2022, 10:40 PM IST

northern-army-commander-visits-forward-posts-along-loc-reviews-security-situation
شمالی فوج کے کمانڈر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا

فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کشمیر کے اپنے دورے کے آخری دن فارورڈ لوکیشنز پر فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور فارمیشن کمانڈروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے ساتھ سکiورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ چنار کور جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی تھے۔Lt Gen Upendra Dwivedi in LOC

فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "مقامی کمانڈرز نے آرمی کمانڈر کو لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ مقامی کمانڈروں نے اپنے اپنے مقامات پر ہونے والے ترقیاتی دفاعی کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ آرمی کمانڈر نے بات چیت کے دوران چوکس رہنے اور لائن آف کنٹرول کے تقدس کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔"

مزید پڑھیں:

General Upendra Dwivedi Visits Kashmir: شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی کا کشمیر دورہ



فوجی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "آرمی کمانڈر نے دشمن عناصر کی طرف سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یونٹس اور فارمیشنز کے ذریعے قائم کیے گئے اقدامات اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی تعریف کی۔"دن کے آخر میں آرمی کمانڈر نے ریڈیو چنار، مزبگ میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا دورہ کیا اور ریڈیو اسٹیشن پر کام کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details