مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جمعہ کے روز عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی چھٹی برسی کے موقعے پر زندگی معمول کی دیکھی جارہی ہے۔شہر میں تمام دکانیں کھلی ہیں وہیں عوامی ٹرانسپورٹ، نجی گاڑیاں اور عوام کی نقل و حرکت سڑکوں پر حسب معمول ہے۔ Burhan Wani Death Anniversary
Burhan Wani Death Anniversary: برہان وانی کی برسی کے موقع پر وادی میں معمول کے حالات - برہان وانی کی برسی کے موقع پر وادی میں معمول کے حالات
عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی چھٹی برسی کے موقعے پر زندگی معمول کی دیکھی جارہی ہے۔ سری نگر میں تمام دکانیں کھلی ہیں وہیں عوامی ٹرانسپورٹ، نجی گاڑیاں اور عوام کی نقل و حرکت سڑکوں پر حسب معمول ہے۔ Burhan Wani Death Anniversary
واضح رہےکہ سنہ 2016 کے جولائی مہینے کی آٹھ تاریخ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے تصادم آرائی کے دوران ہلاک کیا تھا جس کے بعد آج کے دن پوری وادی میں ہڑتال ہوا کرتی تھی۔ تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے بند ہوتے تھے اور شہر کے کئی علاقہ جات میں پتھر بازی بھی ہوا کرتی تھی۔ تاہم گزشتہ چند برسوں سے پتھر بازی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے اور آج زندگی معاملوں کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج ہی کے دن سنہ 2020 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شیخ وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کو بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے ان کے گھر کے باہر بانڈی پورہ میں ہلاک کیا گیا تھا۔