سرینگر:ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی نو دن تک جاری رہنے والے نوراتری تہوار کی تقریبات کا آغاز مذہبی و روایتی خوش و خروش سے کیا Navratri in Kashmir گیا۔ اس حوالے سے ہاری بربت کے دامن میں واقع شارکہ دیو مندر میں ابتدائی تقریب کے طور 'نورہ ملن' کا اہتمام جموں وکشمیر پیس فورم کی جانب سے کیا گیا۔Sharika Devi Temple In Srinagar
Noora Milan in Srinagar Temple: شارکہ دیو مندر میں تین دہائی بعد 'نورہ ملن' کا اہتمام - Member of Parliament Subramanian Swamy
سرینگر کے ہاری بربت کے دامن میں واقع شارکہ دیو مندر میں آج تین دہائیوں کے بعد نوراتری کے مواقع پر 'نورہ ملن' کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مقامی پنڈتوں کے علاوہ دیگر جگہوں سے آئے عقیدت مندوں نے پوجا ارچنا میں شرکت کی۔ اس دوران خواتین نے کشمیری بھجن بھی گائے۔Noora Milan in Srinagar Temple
یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pandit Families in Pulwama: پلوامہ میں کشمیری پنڈت۔مسلم اتحاد ایک مثال
اس موقع پر جموں کشمیر پیس فورم کے چیئرمین ستیش مہالدر نے کہا یہ شارکہ دیو کے اس تاریخی مندر 'نورہ ملن' منانے کا مقصد دلوں کا جوڑ کر دوریوں کو ختم کرنا ہے۔ بتادیں کہ ان 9 راتوں میں ہندو براداری گھروں، دوکانوں اور گلیوں میں چراغ روشن کرتے ہیں اور خاص مٹکے کو بھی خوب سجاتے ہیں جبکہ 9 راتوں کے بعد آنے والی صبح کو مٹکے کو دریا کی لہروں کے حوالے کر دیتے ہیں اس طرح روشنیوں اور نیکی کی بدی پر جیت کی یاد دلانے والا تہوار اختتام کو پہنچتا ہے۔