سرینگر کے لال بازار میں نامعلوم افراد نے بدھ کی شام ایک غیر مقامی شخض پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوا۔
سرینگر: تاجر ماکھن لال کے بعد ایک غیر مقامی شخص کا بھی قتل - جموں و کشمیر کی اہم خبر
سڑک کنارے ریہڑی لگا کر بھیل پوری فروخت کرنے والے ایک غیر مقامی شخص پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سڑک کنارے ریہڑی لگا کر بھیل پوڑی فروخت کرنے والے ایک غیر مقامی شخص پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:مشہور تاجر ماکھن لال بندرو کا قتل
واضح رہے کہ اس سے قبل سرینگر کے اقبال پارک کے قریب کشمیری تاجر پنڈت ماکھن لال بندرو کو بھی ان کی میڈیکل شاپ کے باہر نامعلوم بندوق برداروں نے اندھا دھند گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا۔