سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتے کی صبح بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور دریائے جہلم سے ریت نکلنے کے دوران غرقآب ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے بدری پورہ کاؤنی گاؤں میں ہفتے ہی صبح مزدورں کا ایک گروپ دریائے جہلم سے ریت نکال رہا تھا کہ اس دوران ایک غیر مقامی مزدور پھسل کر دریا میں ڈوب گیا۔ Non Local Laborer Drowned in in Pulwama
مذکورہ مزدور کی شناخت 19 سالہ محمد عادل ساکن بہار کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔