ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثر ہوکر کسی مریض کی موت کے بعد اس کی لاش سے وائرس نہیں پھیلتا ہے۔ وائرس مریض کے کھانسنے یا چھینکنے کے دوران منہ سے نکلنے والے 'واٹر ڈراپ لیٹس' (پانے کے چھوٹے چھوٹے قطرے) سے پھیلتا ہے۔ لیکن مردہ نہ ہی کھانسی کرسکتا ہے اور نہ ہی مردہ کے جسم سے چھینک نکلتی یے اس لیے کوروناوائرس کے مریضوں کی موت کے بعد ان کا وائرس دوسرے انسان میں منتقل نہیں ہوسکتا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی شہادت منظر عام پر نہیں آئی ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہو کہ مردہ انسان سے کووڈ 19 کا وائرس زندہ انسان کے جسم میں منتقل ہوگیا ہو۔
اس دوران ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ پر زور دیا کہ کوروناوائرس سے مرنے والوں کے رشتہ داروں کو پروٹوکال کے مطابق میت کی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جانی چائیے۔