وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔Night temperatures drop across J&K۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 19 جنوری تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔Weather forecast in kashmir
متعلقہ محکم کے ایک عہدیدار کے مطابق وادی کشمیر میں 19 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ Cloudy weather In Kashmir
گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔