اردو

urdu

ETV Bharat / city

Jailed Journalist Fahad Shah: محروس صحافی فہد شاہ کے گھر اور دفتر پر چھاپے

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج محروس صحافی فہد شاہ کے گھر اور ان کے دفتر (دی کشمیر والا) پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

محروس صحافی فہد شاہ کے گھر اور دفتر پر چھاپے
محروس صحافی فہد شاہ کے گھر اور دفتر پر چھاپے

By

Published : Apr 17, 2022, 1:09 PM IST

اطلاعات کے مطابق این آئی اے اور ایس آئی اے کی ٹیموں نے آج صبح مشترکہ طور پر فہد شاہ کے گھر جو صورہ کے آنچار میں واقع ہے اور ان کے دفتر 'دی کشمیر والا' جو راج باغ میں واقع ہے پر چھاپے مارے۔ ایجنسی کی ٹیموں نے تلاشی لی اور صحافی کے افراد خاندان سے پوچھ تاچھ کی۔ یاد رہے کہ فہد شاہ گزشتہ دو ماہ سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کپواڑہ کی جیل میں قید ہیں۔ تیس برس کے فہد شاہ 'دی کشمیر والا' ڈیجیٹل میگزین کے مدیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:


قابل ذکر ہے کہ فہد شاہ پر پولیس نے ضلع پلوامہ، شوپیان اور سرینگر کے صفہ کدل میں تین مقدمے درج کئے تھے جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا، تاہم عدالت نے فہد شاہ کو ان تینوں مقدمات میں ضمانت دی ہے لیکن ضلع سرینگر کے مجسٹریٹ محمد اعجاز نے فہد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کپواڑہ جیل بھیج دیا جہاں وہ قید میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details