اردو

urdu

ETV Bharat / city

NIA Raids Khurram Parvez Residence: انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ - خرم پرویز کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ NIA Raids Khurram Parvez Residence خرم پرویز گزشتہ کئی ماہ سے این آئی اے کی تحویل میں ہیں۔

انسانی حقوق کارکن خرم پرویز
انسانی حقوق کارکن خرم پرویز

By

Published : Mar 27, 2022, 3:14 PM IST

آج صبح این آئی اے کی ٹیم نے جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے سنوار میں واقع خرم پرویز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ واضح رہے کہ خرم پرویز گزشتہ نومبر سے مبینہ ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں این آئی اے کی قید میں تہاڑ جیل میں ہیں۔ گزشتہ روز این آئی اے عدالت نے ان کی حراست میں مزید توسیع کی ہے۔ NIA Raids Khurram Parvez Residence واضح رہے کہ خرم کو 22 نومبر 2021 کو سرینگر میں اس کے گھر اور جے کے سی سی ایس کے دفتر سے دن بھر کی تلاشی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) نے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا تھا تاہم انہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ خرم پرویز کے اہل خانہ کو دیئے گئے گرفتاری میمو میں کہا گیا تھا کہ 'انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 120بی ، 121 اور 121 اے کے علاوہ یو اے پی اے کی دفعہ 17، 18، 18بی، 38 اور 40 کے تحت معاملہ (RC-30/2021/NIA/DLI) مورخہ نومبر 6، 2021 درج ہے۔ میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ 'دو سرکاری ملازم، سہیل احمد میر اور رومان قیوم، گرفتاری کے گواہ ہیں اور خرم کو اُن کی گرفتاری کی وجوہات واضح طور پر بتا دی گئی ہیں۔ جس کے بعد اُن کے چھوٹے بھائی شیخ شہریار کو خرم کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details