اردو

urdu

ETV Bharat / city

Fahad Shah Bail Rejected: این آئی اے کورٹ میں صحافی فہد شاہ کی ضمانت مسترد - اہم خبر این آئی اے کورٹ

ریاستی تحقیقاتی ایجینسی ( ایس آئی اے) نے کہا کہ این آئی اے کورٹ جموں نے کشمیری صحافی فہد شاہ اور دیگر کی ضمانت درخواست کو مسترد کیا ہے۔ فہد شاہ اس وقت پی ایس اے کے تحت جیل میں قید ہے۔Fahad Shah Bail Rejected

nia-court-dismisses-bail-application-of-fahad-shah-aala-fazili
این آئی اے کورٹ نے صحافی فہد شاہ کی ضمانت مسترد کی

By

Published : Jul 15, 2022, 9:27 PM IST

سرینگر:این آئی اے عدالت جموں نے صحافی فہد شاہ اور دیگر کی ضمانت عرضی کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ ایس آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ این آئی اے کے خصوصی جج نے ابوالاعلیٰ فاضلی اور پیر زادہ فہد شاہ کی ضمانت عرضی کو خارج کر دیا ہے۔Fahad Shah Bail Rejected

دونوں ملزمین پر ایف آئی آر نمبر 01/2022 غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی 13, 18 اور تعزیرات ہند کی 120B, 121, 124, 153B، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے ذریعہ تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم ابوالاعلیٰ فاضلی نے بھارت کے خلاف ایک مضمون 'دی شیکلس آف سلیوری وِل بریک‘ The Shackles of Slavery will Break لکھا اور اسے ماہانہ میگزین ’’کشمیر والا‘‘ میں شائع کیا۔ انہوں نے کہا یہ مضموں انتہائی اشتعال انگیزی پر مبنی ہے اور اس کا مقصد جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانا ہے تاکہ نوجوانوں کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے اور فرقہ وارانہ بدامنی پھیلانے کی ترغیب دی جائے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ جموں و کشمیر پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کیے گئے کشمیر صحافی فہد شاہ پر ڈوزیئر میں ’پتھراؤ کرنے والوں سمیت عسکریت پسندوں کی تعریف‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے جمع کرائے گئے ڈوزیئر میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ کس طرح ’فہد شاہ کی خبریں، جو خاص طور پر منتخب بیانیہ ہیں اور آئی ایس آئی/علیحدگی پسند پروپیگنڈے کے مطابق قومی سلامتی کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details