اردو

urdu

ETV Bharat / city

NIA Raids in JK این آئی اے نے جموں و کشمیر میں الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا - محمد امیر شمشی ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو جموں و کشمیر میں راجوری کے الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن محمد امیر شمشی کو ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار کیا ہے۔ NIA Raids in JK

Etv Bharat
این آئی اے نے جموں و کشمیر میں الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

By

Published : Oct 11, 2022, 6:28 PM IST

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو جموں و کشمیر میں راجوری کے الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ (اے ایچ ای ٹی) کے چیئرپرسن محمد امیر شمشی کو ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار کیا ہے۔ یہ پیش رفت انسداد دہشت گردی ایجنسی کی طرف سے جموں و کشمیر کے 18 مقامات بشمول راجوری، پونچھ، جموں، سری نگر، بانڈی پورہ، شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں چھاپہ مارنے کی کاروائی کے بعد ہوئی ہے۔ NIA Raids in JK

این آئی اے کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’’تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم امیر شمشی اے ایچ ای ٹی کے چیئرپرسن ہیں اور ٹرسٹ کے چیف سرپرست کی ہدایت پر کام کرتا ہے۔ تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اے ایچ ای ٹی کا سابق سرپرست جماعت اسلامی کا امیر جماعت ہے، جسے حکومت پہلے ہی یو اے پی اے ایکٹ کے تحت غیر قانونی انجمن قرار دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NIA Raids in JK جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

عہدیدار نے کہا کہ "جماعت اسلامی کو غیر قانونی انجمن قرار دیئے جانے کے بعد یہ ٹرسٹ فنڈز اکٹھا کرنے میں ملوث ہے۔ وادی کشمیر میں کام کرنے والی دیگر این جی اوز اور ٹرسٹوں کے ساتھ مشتبہ روابط بھی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔ آج کی گئی تلاشی کے دوران کئی موبائل ڈیوائسز اور فنڈنگ ​​سے متعلق مجرمانہ دستاویزات، جائیدادیں وغیرہ ضبط کی گئیں۔اہلکار نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی پابندی کے باوجود، اپنی فرنٹل تنظیم کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ اے ایچ ای ٹی ایسی ہی ایک فرنٹ تنظیم ہے۔ اسے خیراتی مقاصد کے لیے عطیہ، حوالات وغیرہ سمیت مختلف ذرائع سے فنڈز اکٹھا کرتے ہوئے پایا گیا ہے، لیکن وہ ان فنڈز کو بنیاد پرست بنانے اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے اکسانے اور ہندوستان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details