اردو

urdu

By

Published : Jul 19, 2019, 8:13 PM IST

ETV Bharat / city

کشمیر پریس کلب کے نومنتخب اراکین کی حلف برداری

کشمیر پریس کلب کی پہلی منتخب کمیٹی نے جمعہ کو کلب میں رسم حلف برداری کے دوران یہ عہد کیا کہ وہ صحافیوں کی بہبود اور حفاظت کیلئے کام کریں گے۔

کشمیر ایوان صحافت کے ممبران کی حلف برداری

واضح رہے کہ کشمیر کی صحافتی تاریخ میں نئے قائم کیے گئے ایوان صحافت(Press Club) کے لئے پیر کو انتخابات منعقد کیے گئے۔ اور سرینگر کے قلب پولو ویو میں جمعہ کی صبح کلب کی نو منتخب کمیٹی کے سبھی ممبران نے بار ایسوسی ایشن سے وابستہ ممبران اور کلب کے الیکشن کمیشن کی موجودگی میں حلف لیا۔

کشمیر ایوان صحافت کے ممبران کی حلف برداری

کلب کے نو منتخب صدر شجاع الحق کے علاوہ نائب صدر معظم محمد، جنرل سیکریٹری اشفاق تانترے، خزانچی فاروق جاوید خان اور دیگر سات ممبران کو حلف دلایا گیا۔

تقریب حلف برداری میں وادی کے سینئر صحافیوں کے علاوہ وکلاء بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ایوان صحافت کی گیارہ نشستوں کے لئے 31 امیدواروں میں وادی کشمیر کے سینئر صحافیوں کے علاوہ متعدد نوجوان صحافیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔ اور کل 252ووٹرز میں سے 90فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کرکے گیارہ امیدواروں کو کامیاب بنایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details