اردو

urdu

ETV Bharat / city

A New Source of Livelihood for Women:کشمیر میں تعلیم یافتہ خواتین ٹیلرنگ کی طرف مائل - خواتین تلاش معاش میں مصروف

خطہ میں موجودہ وقت میں خواتین سرکاری ملازمت سے ہٹ کر نجی شعبوں کی طرف تلاش معاش میں مصروف ہیں ،سرینگر کے مضافات ایچ ایم ٹی علاقے میں خواتین ایک نجی سلائی مرکز میں جدید سلائی کا ہنر سیکھ رہی ہیں تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔Tailor Jobs in Jammu & Kashmir

تعلیم یافتہ خواتین
تعلیم یافتہ خواتین

By

Published : May 5, 2022, 8:40 AM IST

Updated : May 5, 2022, 2:17 PM IST

وادی کشمیر میں شعبہ تعلیم کی طرف خواتین کا رجحان ہمیشہ سے رہا ہے، خواتین تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہیں، سرکاری ملازمت میں بھی ان کی خاصی تعداد ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے جہاں ایک طرف تعلیم یافتہ مرد بے روزگا ہیں تو وہیں دوسری جانب خواتین بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں۔

تاہم موجودہ وقت میں خواتین سرکاری ملازمت سے ہٹ کر نجی شعبوں کی طرف تلاش معاش میں مصروف ہیں ،سرینگر کے مضافات ایچ ایم ٹی علاقے میں خواتین ایک نجی سلائی مرکز میں جدید سلائی کا ہنر سیکھ رہی ہیں تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔Tailor Jobs in Jammu & Kashmir

تعلیم یافتہ خواتین

یہ تعلیم یافتہ خواتین صبح سے شام تک اس سلائی مرکز میں سلائی کا ہنر سیکھ رہی ہیں۔ کشمیر کی خواتین زیادہ تر گھروں میں تلہ، کڑھائی، سوزنی جیسے کام کپڑے پر کر رہی تھیں لیکن اب یہ خواتین سلائی کے کام کو سیکھ کر روزی روٹی جیسے اہم اور بنیادی مسئلہ کاحل نکالنے کی جستجو کر رہی ہیں۔

ان خواتین کا کہنا ہے چونکہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے، تو انہوں سوچ سمجھ کر اس شعبے کی طرف قدم بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ وادی میں خواتین کا رخ خوبصورت اور دلکش لباس کی طرف بڑھ رہا ہے، مگر جدید سلائی مرکز یا بوٹیک(Boutique) کی کمی پائی جارہی ہے۔ اور اس خلا کو دیکھ کر انہوں سلائی سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر روز خواتین نیا فیشن دیکھ کر اپنے لباس بھی اس طرح سلوانا چارہی ہیں، تاکہ وہ بھی خوبصورت نظر آئیں۔ انہوں کہا لباس سلانے کی اجرت میں بھی دن بدن اضافہ ہی ہوتا ہے جو ایک ہنر مند سلائی کرنے والے کے لیے اچھی کمائی کا ذریعہ بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Multi Skill Training Centre in Kupwara: کپواڑہ میں دو نئے ہنر مندی مراکز کا افتتاح

خواتین نے امید ظاہر کی کہ سلائی سیکھ کر وہ اپنے علاقوں میں سلائی مرکز قائم کرکے روزگار کمانے والی اور روزگار فراہم کرنے والی خواتین میں شمار کی جائیں گی۔ وادی میں سلائی یا درزی کا پیشہ بھی مردوں کے پاس ہوا کرتا تھا۔ تاہم گزشتہ کچھ برسوں سے یہ رحجان اب تبدیل ہورہا ہے۔ اب خواتین کی ایک اچھی تعداد وادی میں درزی کے پیشہ کو اپنا پیشہ بنا رہی ہیں۔

Last Updated : May 5, 2022, 2:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details