میلادالنبیﷺ کے تعلق سے بارہ ربیع الاول بمطابق 19 اکتوبر کو سرینگر شہر میں ٹریفک کی نقل وحرکت کو آسان بنانے کے لئے ٹریفک پلان تربیت دیا گیا۔
ٹریفک پولیس سرینگر نے اس روز اور آنے والے جمعہ کی مناسبت سے مختلف مقامات سے عقیدت مندوں کو حضرت بل لے جانے کے لیے ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے ٹریفک پلان مرتب دیا ہے۔ جاری کردہ ٹریفک پلان میں شمالی کشمیر سے آنے والی گاڑیاں شالہ ٹینگ پہنچنے کے بعد پارمپورہ سے قمرواری سمینٹ برج، نورباغ سیکہ ڈافر اور عیدگاہ سے ہوتے ہوئے حول، عالمگیری بازار، مل اسٹاف، بوٹہ شاہ محلہ، لال بازار، کنہ تار، یونیورسٹی پارکنگ صدربل پہنچ جائیںگی۔
اسی طرح جنوبی کشمیر سے آنے والی گاڑیاں پنتھہ چوک کے راستے اتھواجن، بٹوارہ، سونہ وار، رام منشی گرینڈ پیلس اور زیات گھاٹ نشاط ہوتے ہوئے فور شور روڈ حبک کراسنگ یونیورسٹی پارکنگ تک جائیں گے۔
وہیں وسطی ضلع بڈگام اور اس سے ملحقہ علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کو لے جانے والی گاڑیاں حیدر پورہ، بمنہ بائی پاس، قمرواری، سمنیٹ کدل برج، نورباغ، عیدگاہ اور مولوی اسٹاپ لال بازار سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی پارکنگ صدربل جائیں گی۔
میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے درگاہ حضرت بل جانے کے لیے ٹریفک پلان مرتب - سرینگر شہر میں ٹریفک کی نقل وحرکت
ٹریفک پولیس سرینگر نے میلادالنبیﷺ اور آنے والے جمعہ کی مناسبت سے مختلف مقامات سے عقیدت مندوں کو حضرت بل لے جانے کے لیے ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے ٹریفک پلان مرتب دیا ہے۔
میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے درگاہ حضرت بل جانے کے لیے ٹریفک پلان مرتب
مزید پڑھیں: کام کا سیزن ختم ہونے پر وادی سے مزدوروں کی واپسی
ادھر لال چوک سے زائرین کو لے جانے والی گاڑیوں کو ایس آر ٹی سی کراسنگ، اخوان چوک، خانیارچوک، بہوری کدل، حول اور لال بازار سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی پارکنگ جائیں گی۔