اردو

urdu

ETV Bharat / city

پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاج - ضلع ترقیاتی کونسل کا قیام

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پنچایتی راج ایکٹ 1989 میں ترمیم کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کا قیام عمل میں لایا ہے۔ خطے میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ضلعی سطح پر ترقیاتی کونسل کو عمل میں لایا گیا۔

Panchayat Raj system
Panchayat Raj system

By

Published : Oct 26, 2020, 7:38 PM IST

پنچایت کانفرنس کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں پنچایت کانفرنس رہنماوں نے شرکت کی۔

جموں کشمیر پنچایت راج ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم سے پنچایتی راج نظام کو کھوکھلا بنانے کی کوشش ہے۔

احتجاج کے دوران سبھی بی ڈی سی چیئرمینز نے کہا 'منتخب بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے دائرہ اختیار میں ایک علاقائی حلقہ تشکیل دیا گیا ہے۔ پہلے سے منتخب شدہ بلاک ڈویلپمنٹ چیئرمین کے ساتھ نیا عوامی نمائندہ ایک طرح کا تصادم ہوگا'۔

ترمیم موجودہ پنچایتی راج نظام کے خلاف

انہوں نے مزید کہا 'اس ترمیم کے ذریعہ بی ڈی سی کے منتخب چیئرپرسن کو ڈسٹرکٹ چیئرمین انتخابات میں ووٹ ڈالنے یا سیاق و سباق دینے کا حق نہیں ہوگا جو سراسر نا انصافی اور پنچایتی راج ایکٹ کی روح کے خلاف ہے'۔

بی ڈی سی چیئرمین آفتاب بیگ نے اسے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا 'جب تمام سیاسی جماعتوں نے بی ڈی سی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا تب انھوں نے مقابلہ کیا۔ لیکن اب پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم کر کے حکومت نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے'۔

اس ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اور بی ڈی سی چیئرمین میر اقبال نے کہا 'جے کے پی آر آئی ایکٹ کے مطابق تیسرے درجے کے انتخابات کروائے جائیں'۔


یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پنچایتی راج ایکٹ 1989 میں ترمیم کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کا قیام عمل میں لایا ہے۔ خطے میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ضلعی سطح پر ترقیاتی کونسل کو عمل میں لایا گیا۔

ان ترامیم کے مطابق خطے میں موجود ہر ضلع کو 14 علاقائی انتخابی حلقوں میں تقسیم کیا جائے گا، جن کا براہ راست انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کونسل میں ضلع کے علاقائی حلقوں سے براہ راست منتخب ممبران، قانون ساز اسمبلی کے ممبران اور ضلع کی تمام بلاک ڈیولپمنٹ کونسلز کے چیئرپرسن شامل ہونگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details