وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے چل رہے غیریقینی صورتحال کے حوالے سے نیشنل کانفرنس کے رکن پالیمان جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی نے پیر کے روز توجہ دلاؤ نوٹس دی تھی۔
حسنین مسعودی کا پارلیمینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کشمیر کی صورتحال پر ایوان میں تفصیل پیش کرے اور لوگوں کے خدشات کو دور کرے۔
حسنین مسعودی نے پارلیمینٹ میں کہا تھا کہ کشمیر میں گزشتہ دنوں مزید سکیورٹی فورسز بلا کر عوام میں خوف اور غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔مسعودی نے زیرو اوور میں بھی ایوان میں موجودہ کشمیر صورتحال پر سوال اٹھائے تھے اور مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ریاست میں چلی آرہی غیر یقینی حالات پر ضرورت کے مطابق اقدام اٹھائے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں گذشت دنوں مرکزی سرکار کی طرف سے 10000 نیم فوجی دستے بلائے گئے ہیں، جس سے عوام میں دفعہ 35 اے کو ہٹانے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ریلوے اور پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے حکم ناموں سے بھی ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔