سرینگر:جموں و کشمیر میں ماہ صیام کے دوران بجلی بحران پر نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی نے ایل جی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور سرکار پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کی مختلف ریاستوں کو پن بجلی فراہم کررہا ہے جس سے وہاں عوام کے کام اور کارخانے چل رہے ہیں لیکن مایوس کن بات ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو موجودہ ایام میں بجلی دستیاب نہیں ہے۔
Political Reactions On Power Crises in J&k: بجلی بحران پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی سخت برہم - mehbooba mufti on power crises
جموں و کشمیر میں اِن دنوں بجلی کے بحران نے لوگوں کا جینا دشوار کر رکھا ہے۔ ماہ رمضان کے مقدس ایام میں بھی محکمہ بجلی، صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے Power Crises In J&K۔ اس معاملے پر نیشنل کانفر اور پی ڈی پی نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ NC & PDP slams JK Govt On Power Crises
![Political Reactions On Power Crises in J&k: بجلی بحران پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی سخت برہم NC & PDP slams j&k administration over power crises in j&k](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15115381-thumbnail-3x2-po.jpg)
بجلی بحران پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی سخت برہم
بجلی بحران پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی سخت برہم
مزید پڑھیں:
نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسین مسعودی نے کہا کہ موجودہ بجلی بحران سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم موجودگی سے لوگوں پینے کا پانی مہیا نہیں ہو پا رہا ہے۔ وہیں آبپاشی کے لیے درکار بجلی نہ ہونے سے کاشتکاری پر اثرات مرتب ہونے والے ہیں۔ انہوں کہا کہ اس بحران کے باوجود بھی حکام اور متعلقہ افسران اس مسئلہ کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔