جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنان نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاج کے دوران نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر ہرس دیو سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ 'تعلیم کو بنیادی حقوق کے فہرست میں رکھا گیا ہے، لیکن جس طرح سے نجی اسکول مالکان بچوں کی فیس میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں، جو کہ غریب بچوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'نجی اسکولوں میں بچوں سے اسکول تعمیر کرانے کے نام پر کھیلوں کے نام پر پیسے وصول کیے جاتے ہیں، جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ اب جموں و کشمیر میں سرکاری تعلیمی محکمہ ختم ہوچکا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ نجی اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
جموں میں نیشنل پینتھرس پارٹی کا احتجاج - غریب بچوں کے ساتھ نا انصافی
جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنان نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر ہرس دیو سنگھ نے کی۔
جموں و کشمیر میں نیشنل پینتھرس پارٹی کا احتجاج
مزید پڑھیں:سید علی گیلانی کا انتقال: پاکستان میں سوگ کا اعلان
فی فکزیشن کمیٹی نے پرائیوٹ اسکولوں کے منتظمین سے کہا ہے کہ 'وہ ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل سے متعلق دستاویزات اور تفصیلات فراہم کریں۔ وہیں کمیٹی نے نجی اسکول انتظامیہ سے کہا کہ متعلقہ دستاویزات اور معاون تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ نجی اسکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا و طالبات کے لئے فیس وصول کیے جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے۔