جسٹس علی محمد ماگرے ایگزیکٹیو چیئرمین جے کے ایل ایس اے اور ممبر این اے ایل ایس اے نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام میں تیسری قومی لوک عدالت کا افتتاح کیا۔ پی ڈی اینڈ ایس جے بڈگام، محمد اشرف ملک، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ ایس ایس پی بڈگام اور کورٹ کے کئی وکلاء اس موقع پر موجود رہے۔
جسٹس علی محمد ماگرے نے نیشنل لوک عدالت کے افتتاح کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ بڈگام میں تینوں لوک عدالت بینچوں کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایم اے سی ٹی کے متاثرین کو معاوضے کے مختلف ایوارڈز تقسیم کیے۔
اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جسٹس علی محمد ماگرے نے اس بات پر زور دیا کہ لوک عدالت (عوامی عدالت) تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار میں سے ایک ہے، جہاں مقدمات یا تنازعات جو عدالت میں زیر التوا ہیں یا جو مقدمے کی سماعت کے پہلے مرحلے میں ہیں ان کو حل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں لوک بہت اچھا کام کرتی ہیں اور عوام کے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک عدالتوں کے ذریعے نہ صرف مقدمات حل ہوتے ہیں بلکہ دونوں فریقین کو اعتماد میں بھی لایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ انصاف فراہم کرنے میں لوک عدالت کا مثبت کردار ہے۔ یہ عدالتوں کی کوششوں اور کام کی تکمیل کرتا ہے اور لوگوں کو انصاف فراہم کیا جاتا ہے۔