اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کشمیر شاہراہ پر پابندی کشمیریوں کو سزا دینے کے مترادف'

نیشنل کانفرنس نے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر قاضی گنڈ سے ناشری تک عام ٹریفک پر 5 گھنٹوں کی پابندی پر زبردست برہمی کا اظہار کیا ہے۔

By

Published : Jul 2, 2019, 8:24 PM IST

فائل فوٹو

پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کا کہنا ہے کہ اس قسم کے غیر دانشمندانہ اور عوام کش اقدامات سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔


انہوں نے کہا کشمیر کو ملک سے جوڑنے والی واحد شاہراہ پہلے ہی موسم کی خرابی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بند رہنے سے لوگوں کے لئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے کہ اب 5 گھنٹوں کی پابندی عائد کرکے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیاہے۔

علی محمد ساگر نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی پابندی سے یہاں کا تاجر طبقے کو بھی اپنا شکار بنائے گا جو پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر اقتصادی بدحالی کے شکارہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہر وقت اور ہر حال میں یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا رول نبھایا ہے۔ ایک روز پہلے گورنر صاحب کشمیریوں کے رول کی ستائش کرتے ہیں اور دوسرے روز کشمیریوں پر تغلقی فرمان جاری کرکے کشمیریوں کو سزا دینے کے مرتکب ہورہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details