اردو

urdu

ETV Bharat / city

NC Rejects Delimitation Commission 2nd Draft: نیشنل کانفرنس حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے کو مسترد کرتی ہے - جموں کشمیر حد بندی کمیشن کا نیا مسودہ

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی ترمیم شدہ مسودے کی دوسری تجویز میں ہماری سفارشات کو نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نیشنل کانفرنس حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے کو مکمل طور سے مسترد NC Rejects Delimitation Commission 2nd Draft کرتی ہے۔

National Conference spokesperson
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار

By

Published : Feb 5, 2022, 8:51 PM IST

جموں و کشمیر کے سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے کو مسترد NC Rejects Delimitation Commission 2nd Draft کرتی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار

انھوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں کشمیر کو نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ ہماری پارٹی کے تین ممبران بھی اس ٹیم میں موجود تھے جن کی سفارشات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستون کی از سر نوحد بندی کے لیے مرکزی حکومت کے قائم کردہ حد بندی کمیشن نے ترمیم شدہ مسودے کی دوسری رپورٹ میں اسمبلی اور لوک سبھا نشستوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تجویز رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Hasnain Masoodi On Delimitation Commission 2nd Report:حد بندی کمیشن اپنے من مطابق کام کر رہا ہے

Change in Delimitation Commission Draft Report: حد بندی کمیشن کے مجوزہ مسودے میں بڑی تبدیلیوں کی تجاویز

کمیشن نے ان تجاویز کو یونین ٹیریٹری کے پانچ پارلیمنٹ ارکان کو پیش کیا ہے جو کمیشن کے ایسوسی ایٹ ممبران Associate Members of Delimitation Commission ہیں۔

ایک سینیئر آفیسر کے مطابق، ڈرافٹ میں کشمیر ڈویژن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کے علاوہ راجوری اور پونچھ اضلاع کو اننت ناگ لوک سبھا نشست کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ مسودہ میں اننت ناگ پارلیمانی نشست کو از سر نو تشکیل دیا جائے گا اور اس کے کئی علاقوں کو کاٹ کر سرینگر کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 دسمبر کو، حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک عبوری ڈرافٹ تیار کیا تھا جس میں جموں صوبے میں چھ جبکہ وادی میں صرف ایک نئے اسمبلی حلقے کے قیام کے متعلق تجویز دی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details