Eid Ul Adha 2022: فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی - سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے و جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی۔ National Conference President Farooq Abdullah
سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں عیدالاضحیٰ پوری جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دوران سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نماز دوگانہ ادا کی۔ نماز کے بعد میڈیا سے بات کرتے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'عید الاضحیٰ کا یہ تہوار ہمیں جذبہ، آپسی محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ یہ عید جموں و کشمیر کے لیے خوشحالی کا پیغام لے کر آئے اور یہاں کے لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دے۔ Farooq Abdullah at Dargah Hazratbal