اس موقعے پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، اُن کے صلح کار تنویر صادق اور ترجمان عمران نبی ڈار بھی موجود تھے۔
اسی تقریب پر معروف پینسلٹ، ڈبیٹر، کالم نگار اور سماجی کارکن افرا جان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور انہیں پارٹی کے معاون صوبائی ترجمان کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے دونوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
فاروق عبداللہ کے احکامات کی رو سے سارا حیات شاہ سوشل میڈیا ونگ کی کمان سبھالیں گی، اور وہ اپنی ٹیم کا انتخاب بھی کریں گی۔
پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے سارا حیات شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُمید ظاہرکی ہے کہ موصوفہ نئی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ نبھائیں گی اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
بتا دیں کہ سارا حیات شاہ نے برطانیہ میں نیو کیسٹل یونیورسٹی سے انسانی جغرافیہ میں پوسٹ گریجویشن حاصل کی۔
موصوفہ نے معروف چینل نیشنل جغرافیہ میں بھی کام کیا ہے۔ سارا حیات نیشنل کانفرنس کے سابق صوبائی صدرو سابق ایم ایل سی غلام نبی شاہین کی بیٹی ہیں اور وہ 2014 میں جموں و کشمیر کی سرگرم سیاست میں شامل ہوئیں۔ 2015 میں انہیں نیشنل کانفرنس کی معاون صوبائی ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔
یو این آئی