ترال:نہر ترال میں ٹی-10 کرکٹ ٹورنامنٹ تقریباً دو ماہ کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ فائنل میچ میں ترال کی ٹیم نے کیگام ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے۔
اس موقع پر شائقین کھیل کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی اور دن بھر اپنی پسندیدہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کے ساتھ ساتھ معزز شھری بھی موجود رہے۔