اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرا قصبہ میری شان تقریب کے تحت کاموں کا جائزہ - میرا قصبہ میری شان

وادی کے ساتھ ساتھ آج بانڈی پورہ میں بھی 'میرا قصبہ میری شان' تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔

میرا قصبہ میری شان' تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا
میرا قصبہ میری شان' تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیامیرا قصبہ میری شان' تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا

By

Published : Oct 21, 2020, 9:57 AM IST

مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبے میں کامیاب 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کے بعد قصبوں میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کے لیے 'میرا قصبہ میری شان' نامی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جو مختلف قصبوں میں جاری ہے۔

میرا قصبہ میری شان تقریب کا کے تحت کاموں کا جائزہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبے میں بھی میرا قصبہ میری شان پروگرام کے تحت ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قصبہ حاجن سے منسلک مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ قصبہ حاجن کے عام شہریوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کے تحت قصبہ حاجن میں گزشتہ برس کے دوران مکمل کیے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

میرا قصبہ میری شان تقریب کا کے تحت کاموں کا جائزہ

حاجن میں منعقدہ میرا قصبہ میری شان پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

اس پروگرام کے دوران 'بیک ٹو ولیج' تقریب کے طرز پر ضلع افسران نے قصبے میں میونسپل کمیٹی، میونسپل کونسلرز کے علاوہ دیگر عام عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یہ پروگرام مختلف فلاحی سکیمز جیسے پنشن، وظیفہ، پی ایم اے وائی، کے سی سی، ہیلتھ گولڈن کارڈز، لاڈلی بیٹی وغیرہ کے فوائد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے سلسلہ میں شروع کیا گیا تھا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام منعقد کرنے کے بعد انتظامیہ نے میونسپل علاقوں میں 'میرا قصبہ، میری شان' تقریب کا آغاز کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details