اُن کے ہمراہ پارٹی کے صدر صوبہ جموں شری دیوندر سنگھ رانا اور شری پنڈت ترسل بھی تھے۔
'امرناتھ یاترا کے لئے مسلمانوں نے تاریخی رول ادا کیا' - Kashmiriyat
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کی صبح پنچ ترنی اور بال تل جاکر امرناتھ یاترا کے سلسلے میں یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
انہوں نے وہاں گھپا کے درشن کے لئے آئے ہوئے یاتریوں کے ساتھ بھی بات کی اور انہیں بہم پہنچائے جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ یاتریوں نے انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی طرف انتظامات اور مہمان نوازی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلمانان کشمیر نے امرناتھ یاترا کو یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ تاریخی رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور شرائن بورڈ کے حکام کو ہدایت دی کی کہ وہ یاتریوں کی ہر سطح پر راحت پہنچانے کے لئے مستعد رہیں۔
یو این آئی ظ ح بٹ