اردو

urdu

ETV Bharat / city

Muslim unity in Kashmir on Ashoora : یوم عاشورہ پر کشمیر میں ملی اتحاد کا مظاہرہ - زڈی بل

یوم عاشورہ کے موقع پر کشمیر میں شعیہ اکثریتی علاقوں میں سُنی مسلک کے رضاکاروں اور دیگر انجمنوں کی جانب سے مشروبات اور دیگر سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔ Muslim unity in Kashmir on Ashoora

کشمیر میں ملی اتحاد کا مظاہرہ
کشمیر میں ملی اتحاد کا مظاہرہ

By

Published : Aug 9, 2022, 5:23 PM IST

Updated : Aug 9, 2022, 9:25 PM IST

زڈی بل:سرینگر کے زڈی بل علاقے میں درجنوں ایسے اسٹال قائم کیے گئے ہیں جہاں سنی رضاکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اگرچہ انتظامیہ نے زڈی بل اور دیگر شیعہ علاقوں کو سکیورٹی حصار میں رکھا ہے اس کے باوجود بھی یہ رضاکار ان علاقوں میں پہنچ کر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ملی اتحاد کا ثبوت ہے اور مذہبی انتشار پھیلانے والے افراد پر طمانچہ ہے۔

یوم عاشورہ پر کشمیر میں ملی اتحاد کا مظاہرہ

کئی رضاکار خون کا عطیہ بھی کررہے ہیں تاکہ یہ ضرورت مندوں کے کام آسکے۔ انتظامیہ کی جانب سے عائد بندشوں کی وجہ سے رضاکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ انہیں ان علاقوں میں سامان لے جانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ وادی میں صدیوں سے یہ مِلی اتحاد قائم ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ عاشورہ اور دیگر مواقع پر اس اتحاد کو باور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Muharram Restrictions in Abi Guzar : یوم عاشورہ کے پیشں نظر آبی گزر میں بندشیں عائد

Last Updated : Aug 9, 2022, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details