ممبئی سے آئے اعلی سطحی وفد نے جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں باغبانی کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ ڈائرکٹر جنرل ہارٹی کلچر اعجاز احمد بھٹ نے وفد کو بتایا کہ باغبانی شعبہ میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ وفد نے پلوامہ میں سیب کے باغات، کولڈ سٹوریج کے علاوہ دیگر پراجکٹس کا جائزۃ لیا۔
ایگزیکٹیو ڈائرکٹر وکرم شنکر نے پالیسی ریسرچ سینٹر ممبئی کے وفد کی سربراہی کی اور ڈائرکٹر جنرل ہارٹی کلچر کے ہمراہ ضلع پلوامہ کا دورہ کرتے ہوئے شعبہ ہارٹی کلچر کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ وفد نے کسانوں اور باغ مالکان کو میسر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔