کھیل کود کے شعبے میں انقلاب انگیز تبدیلی لانے کی خاطر اختراعی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تاکہ جدید ترین کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی تربیت بھی نوجوان کو فراہم کی جاسکے۔ وہیں اسپورٹس کلچرل کو فروغ دینے کی غرض سے شیر کشمیر انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں اپنی نوعیت کی پہلی کثیر المقاصد اسپورٹس فیکلٹی دستیاب رکھی گئی ہے۔
سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہمہ مقصدی اسپورٹس کلب - کھیل کود کی تمام سرگرمیوں کے ساتھ اسپورٹس لائبریری بھی دستیاب
سردیوں کے سخت ترین ایام کے دوران انڈور کھیل سرگرمیوں سے بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست رکھنے کے مقصد سے بنائے گئے، اس کلب سے تمام عمر کے افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف کھلاڑیوں کو صحت مند ماحول فراہم ہوگا، بلکہ یہ کلب کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں بھی ایک 'پل' کی مانند کام کرے گا۔ جس سے آنے والے دنوں میں یہ اسپورٹس کلب ہر عمر کے کھلاڑیوں کا مرکز بنے گا۔
سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہمہ مقصدی اسپورٹس کلب
اسپورٹس کونسل کی سیکرٹری نزہت گل کہتی ہیں کہ اس کلب میں کھیلاڑیوں کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد بھی بنا کسی ممبر شپ فیس دیے آسکتے ہیں اور بہتر طور پر اپنا فارغ وقت گزار سکتے ہیں۔ وادی کشمیر میں جہاں نوجوان مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ وہیں ٹیکنالوجی، فن، ادب اور دیگر سرگرمیوں کے علاوہ کھیل کود کی جانب بھی بچوں میں کافی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔