مرکزی وزراء کا دورۂ کشمیر لگاتار جاری ہے۔ اس ضمن میں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، دورے کے دوران مختار عباس نقوی نے سیاحتی مقام دودھ پتھری میں ٹی-ٹونٹی ہوٹل کا افتتاح کیا۔
اس دوران انہوں نے وہاں کے گجر بکروال ممبران کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے وہیں دودھ پتھری میں پارکنگ کا بھی افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹی آر سی دودھ پتھری میں پنچایت راج انسٹی ٹیوٹ کے ممبران سے بھی بات کی اور ان کے مسائل سنے، دودھ پتھری سے نکل کر مختار عباس نقوی نے نو بگ بڈگام میں ہائی ڈینسٹی سیب کے باغ کا جائزہ لیا اور محکمۂ زراعت کے کام کی تعریف کی۔
صدر مقام بڈگام میں مختار عباس نقوی نے شیپ ہسبنڈری کی ویٹرنری کی سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ نقوی نے نیو کانفرنس ہال بڈگام میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔