مغل بادشاہوں کے دور حکومت میں سرینگر میں تعمیر کیے گیے شالیمار باغ کی خوبصورتی اور فن تعمیر کو بحال کرنے کے لیے جموں وکشمیر انتظامیہ نے 'جندل ساؤتھ ویسٹ فاؤئنڈیشن' کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔
مغلیہ فن تعمیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کیا جائے محکمہ باغبانی کے افسر جاوید مسعود نے کہا کہ 'یہ خوش آئند بات ہے کہ گارڈن کو بحال کیا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس عالمی شہریت یافتہ گارڈن کی تعمیر نو شروع ہوگی۔ جھیل ڈل کے کنارے اور زبرون پہاڑی کے دامن میں چار سو برس قبل مغل بادشاہ جہانگیر اور شاہجہان کے دور میں اس دلکش گارڈن کو تعمیر کیا گیا تھا۔
یہ باغ مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔ لیکن برسوں سے اس باغ کی خستہ حالی پر انتظامیہ بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔گارڈن کی منقش دیواریں اور سیڑھیاں رنگ و روغن نہ کرائے جانے کے باعث اپنی تاریخی رونق کھونے کے دہانے پر ہیں۔ اب چوں کہ 'جندل ساؤتھ ویسٹ فاؤئنڈیشن' نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ اس گارڈن کی تعمیر و تجدید کریں گی۔
مزید پڑھیں:سرینگر کو پالیتھن فری بنانے کے لیے لوگ اپنا تعاون پیش کریں
اس تعلق سے ماہرین کا کہنا ہے کہ 'باغ کی تاریخی حیثیت اور تعمیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کیا جائے' وہیں لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ 'گارڈن کی تعمیر نو وقت کی اشد ضرورت ہے لیکن مغلیہ فن تعمیر برقرار رہنا چاہیے'۔