اردو

urdu

ETV Bharat / city

'جموں و کشمیر انتظامیہ کو مرحوم گیلانی کی آخری وصیت کا احترام کرنا چاہیے تھا' - محبوبہ مفتی کا مرکز پر تنقید

سری نگر میں میڈیا نمائندوں سے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تدفین میں انتظامیہ کی جانب سے روکاوٹیں پیدا کرنا اور ان آخری خواہشات کی تکمیل نہ کرنا بے حد افسوسناک ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کو سید علی گیلانی کی آخری خواہش کا احترام کرنا چاہیے تھا
جموں و کشمیر انتظامیہ کو سید علی گیلانی کی آخری خواہش کا احترام کرنا چاہیے تھا

By

Published : Sep 6, 2021, 8:36 PM IST

سرینگر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی تدفین میں انتظامیہ کی جانب سے پیدا کی گئی روکاوٹ اور مرحوم کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین کی اجازت نہ دینے پر کہا کہ 'گیلانی مرحوم کی وصیت کو بالائے طاق رکھ کر اپنی من مانی کرنا، ملک کے جمہوری ہونے کے دعوے پر سوالیہ نشان کھڑا کرتاہے؟

جموں و کشمیر انتظامیہ کو سید علی گیلانی کی آخری خواہش کا احترام کرنا چاہیے تھاجموں و کشمیر انتظامیہ کو سید علی گیلانی کی آخری خواہش کا احترام کرنا چاہیے تھا

انہوں نے کہا کہ 'اختلافات اپنی جگہ ہیں، لیکن جو مرحوم گیلانی کے ساتھ کیا گیا ایسا کسی بھی ملک میں میت کے ساتھ نہیں کیا جاتا ہے اور یہ بے حد افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کی صورتحال پر مرکزی وزیر داخلہ کی میٹنگ

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'جمہوریت میں سب کو اپنے اپنے حقوق حاصل ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details