سرینگر میں مزید تین ہزار فورسز اہلکاروں کو تعینات کرنے کے علاوہ بنکرس تعمیر کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا۔
مرکزی وزارت داخلہ نے وادی کشمیر میں مزید پانچ ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف شہر سرینگر میں ہی تین ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ شہری ہلاکتوں کے تناظر میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وادی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کو بہتر بنانے کی خاطر اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ایک دفعہ پھر بنکرس بنائے جا رہے ہیں جہاں پر اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت وادی کشمیر میں بالعموم اور شہر سرینگر میں بالخصوص عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر سخت فیصلے لینے جا رہی ہے جس کے پیش نظر مزید پانچ ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو پہلے مرحلے پر وادی کشمیر میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وادی کشمیر میں اضافی 5 ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ - شہر سرینگر میں ہی تین ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا
مرکزی وزارت داخلہ امت شاہ نے وادی کشمیر میں مزید پانچ ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف شہر سرینگر میں ہی تین ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔
وادی کشمیر میں اضافی 5 ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وادی کشمیر خصوصا شہر سرینگر میں عام شہریوں کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا۔ وہیں سیکورٹی فورسز نے بھی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی ہے۔
گزشتہ ماہ سیکورٹی فورسز نے مختلف تصادم آرائیوں کے دوران 17عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ وہیں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں 11عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔