اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: کلاک ٹاور کے بجائے دیگر کاموں میں پیسے صرف کیے جائیں

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کچھ روز قبل میونسپل کونسلرز کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں کئی موضوعات پر کونسلرز کی اتفاق رائے سے فیصلہ لینا تھا۔ان مدعوں میں سب سے بڑا مدعا یہ تھا کہ کیا قصبہ پلوامہ میں کلاک ٹاور بنایا جائے یا نہیں؟

پلوامہ: کلاک ٹاور کے بجائے دیگر کاموں میں پیسہ صرف کیا جائیں
پلوامہ: کلاک ٹاور کے بجائے دیگر کاموں میں پیسہ صرف کیا جائیں

By

Published : Aug 2, 2021, 9:31 AM IST

Updated : Aug 2, 2021, 11:17 AM IST

اس سلسلے میں کچھ میونسپل کونسلرز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلاک ٹاور نہ بنانے کے لیے میونسپل کونسلرز کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ پلوامہ قصبہ میں کلاک ٹاور نہیں بنایا جائے گا اور اس فیصلہ کو تحریری طور پر بھی درج کروایا گیا۔

پلوامہ: کلاک ٹاور کے بجائے دیگر کاموں میں پیسہ صرف کیا جائیں

کونسلز کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے راتوں رات کلاک ٹاور بنانے کے لیے دوسرا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ کونسلرز کا کہنا ہے کہ پلوامہ قصبہ میں کلاک ٹاور کے بجائے کونسلرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ان پیسوں سے لینز، نالیوں کے ساتھ ساتھ لائٹس لگوانے کے لیے یہ فنڈ واگزار کرنے کی اپیل کی تھی جس کے لیے سبھی متفق ہوئے تھے۔کونسلرز کے مطابق راتوں رات اس حکم نامہ کو تبدیل کردیا گیا جس میں قصبے میں کلاک ٹاور تعمیر نہیں کروانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: چھاپڑی فروشوں میں کوڑے دان تقسیم


انہوں نے ایل جی انتظامیہ سمیت ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کرکے سچائی کو منظر عام پر لائیں۔

Last Updated : Aug 2, 2021, 11:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details