راجیو چندر شیکھر نے بڈگام کے آئی ٹی آئی میں طلبہ کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا جائزہ لیا۔ اسٹالز پر آئی ٹی آئی کے طلبہ نے مختلف اقسام کی جیزیں رکھی تھی۔ اس دوران مرکزی وزیر نے طلبہ کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔وہیں آئی ٹی آئی میں الیکٹریک، میکانک، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا اینٹری آپریٹرز، قالین فنکاروں کے علاوہ دیگر طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
راجیو چندر شیکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے لئے روڈ میپ تیار کرنا بی جے پی حکومت کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کاروبار کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے بھی کافی متاثر ہوئے، مگر اب کورونا وائرس ویکسین نے ایک نئی زندگی دی ہے اور ہم پھر سے ملک کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔ راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ وزیر اعظم کا واحد مقصد اقتصادی ترقی کے علاوہ ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اقدامات کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دو برسوں میں بی جے پی حکومت جموں وکشمیر میں 60 ہزار کروڑ روپئے انویسٹ کرے گی، تاکہ یہاں کی اندسٹریز کو فروغ دیا جائے اور یہاں پر روزگار کے مواقع فراہم ہوسکے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ رواں سال اپریل سے ستمبر تک ملک میں اسکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے آٹھ لاکھ نئی نوکریاں ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کو ابھارنے کے لئے کام کرے گی تاکہ یہاں کے نوجوان بھی ایسی نوکریوں میں اپنا حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:UPSC 2020: یو پی ایس سی میں کامیاب ہوئے مسلم طلبہ سے خاص بات چیت
آئی ٹی آئی کے بعد راجیو چندر شیکھر نے ڈی سی آفس کے نیو کانفرنس ہال میں انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس دوران ضلع میں اسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اسکل ڈویلپمنٹ کے بعد روزگار فراہم کرنے کے ذرائع فراہم کئے.