اردو

urdu

ETV Bharat / city

وادی میں موبائل فون سروس بحال، انٹرنیٹ ہنوز بند - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر محکمہ داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جائزہ کمیٹی نے گزشتہ دو روز سے قریب سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وادی میں موبائل فون خدمات کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔

mobile phone service restored in kashmir, internet remains shut
وادی میں موبائل فون سروس بحال، انٹرنیٹ ہنوز بند

By

Published : May 9, 2020, 9:21 AM IST

تین روز تک معطل رہنے کے بعد وادی کشمیر میں 8 مئی کی رات کو موبائل فون سروسز کو بحال کردیا گیا۔

عہدیداروں کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر وادی میں موبائل، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

وادی میں موبائل فون سروس بحال، انٹرنیٹ ہنوز بند

جموں و کشمیر محکمہ داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'جائزہ کمیٹی نے گزشتہ دو روز سے قریب سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وادی میں موبائل فون خدمات کی بحالی کی منظوری دی ہے۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا 'صورتحال میں واضح طور پر بہتری دیکھنے میں آرہی ہے لیکن ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروس کے لئے سازگار نہیں ہے۔ آنے والے وقت میں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔'

واضح رہے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ضلع کے بیگ پورہ گاؤں میں نائیکو کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے وادی بھر میں فون خدمات معطل کردی تھیں۔ وادی میں صرف بی ایس این ایل کے پوسٹ پیڈ فون چل رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details